ہفتہ, جنوری 24, 2026
انٹرنیشنلامریکہ کے مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملے جاری،...

امریکہ کے مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملے جاری، مزید 2 افراد ہلاک

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا ہے جو 3 جنوری کو وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد اس نوعیت کا سامنے آنے والا پہلا حملہ ہے۔

امریکی جنوبی کمانڈ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس  تازہ حملےمیں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا۔

کمانڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ کے معروف راستے پر چل رہی تھی اور منشیات سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔

پینٹاگون نے ستمبر کے بعد سے کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ طور پر منشیات سمگل کرنے والی 30 سے زائد کشتیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 110 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!