ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرنیشنلمقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد کا حملہ،میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک...

مقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد کا حملہ،میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک،ایک شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان بھارتی فوج کے مطابق حملہ بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران حملہ آوروں اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ڈوڈہ اور قریبی علاقوں میں موبائل وانٹرنیٹ سروس بند کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق اس حملے کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!