نیویارک: گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ سٹرائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش سے بینکنگ سروسز اور پروازوں کا درہم برہم ہوگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف عالمی سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک میں تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے بینکنگ سروسز اور پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ اور ونڈوز میں خرابی کے سبب مانچسٹر، ٹوکیو، ایڈنبرا، سڈنی ، نیدر لینڈ کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کے نظام میں خلل آیا ہے،امریکی اور بھارتی ایئرلائنز سمیت ایشیا کی کئی ایئرلائنز کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی ،جنوبی افریقہ، امریکہ، بھارت سمیت کئی ممالک میں بینکنگ سروسز اور اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہیں۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ نے تکنیکی خرابی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے دور کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خرابی صرف ان کمپیوٹر سسٹم میں آئی ہے جہاں مائیکرو سافٹ ونڈوز استعمال ہورہی ہے، لائنکس اور میک کے سسٹم میں خرابی کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔
