آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ہو گا، یہ میچ ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو شھمن گل لیڈ کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25اکتوبر کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
واضح رہے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان بھارتی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔
