جمعہ, اپریل 18, 2025
پاکستانپاکستان آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات،بہترمعاشی کارکردگی کے باوجود اسٹاف لیول...

پاکستان آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات،بہترمعاشی کارکردگی کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات،بہتر معاشی کارکردگی کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا۔

آئی ایم ایف نے ورچوئل مذاکرات میں امورکو حتمی شکل دینےکا عندیہ دیدیا،پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے تحت کئی اقدامات کرنا ہوں گے،حکومت کو پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹراضافہ کرنا ہوگا،پیٹرولیم لیوی 60 سے بڑھ کر 70 روپے فی لیٹر ہوحائے گی،حکومت نے کاربن لیوی عائد کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

حکومت کوٹیکس اورتوانائی شعبےمیں مزید اصلاحات کرنا ہونگی،شرائط پوری ہونےپرآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اگلی قسط کی منظوری دے گا،پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سےمئی میں اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!