شین یانگ: چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی منتقلی اور امداد کو یقینی بنانے سمیت دریاوں اور شہری علاقوں میں سیلاب کی روک تھام کی کوششوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات شمال مشرقی صوبوں ہیلونگ جیانگ اور لیاؤننگ میں سیلاب پر قابو پانے کے کام کا جائزہ لینے کے دوران متاثرہ رہائشیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔
ژانگ نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو حل کریں، معمول کی زندگی اور پیداواری نظام کو بحال کریں اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر چوکس رہیں اور نگرانی کو بڑھائیں۔