ایران، تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
مسقط (شِنہوا) عمان کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی اور امریکی صدارتی مندوب اسٹیو وٹکوف نے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد تہران کے جوہری معاملہ پر شفاف ، دیرپا اور پابند معاہدے تک پہنچنا ہے۔
اس سے قبل عراقچی اور وٹکوف کے درمیان روم میں بالواسطہ بات چیت ہوئی تھی جس میں عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مذاکرات کے لئے ثالثی کا کردار ادا کیا۔
عمانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر تمام متعلقہ افراد کی بھلائی کے لئے باہمی طور پر قابل اعتماد معاہدے اور مفاہمت کے لئے بات چیت اور واضح رابطے ضروری ہیں۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کا اگلا دور آمدہ دنوں میں مسقط میں ہوگا۔
البوسعیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فریقین کے ظاہر کردہ تعاون کے جذبے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر سعید عباس عراقچی اور صدارتی مندوب اسٹیو وٹکوف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مذاکرات میں انتہائی تعمیری انداز اپنایا۔ یہ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے اور کوئی غیرمعمولی پیشرفت ہوسکتی ہے۔
