چین کے چھانگ ای-6 لینڈر-اسسینڈر امتزاج کے ذریعے بھیجے گئے ایک منی روور کی اتاری گئی تصویر میں چاند کی سطح پر موجود یہ امتزاج دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے چاند مشن کے لئے خلائی لباس اور انسان بردار چاند گاڑی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
سی ایم ایس اے نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چاند مشن کے لئے خلائی لباس کا نام وانگ یو رکھا گیا ہے جس کا مطلب کائنات میں جھانکنا ہے اور اس میں ملک کے خلائی لباس فے تھیان کی بازگشت بھی شامل ہے جس کا مطلب خلا میں پرواز کرنا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ انسان بردار چاند گاڑی کو تان سو کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ’’نامعلوم کی کھوج‘‘ ہے۔ یہ نام چاند گاڑی کے مشن اور چینی عوام کو چاند کے رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد دینے کی عملی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سی ایم ایس اے کا کہناہے کہ فی الوقت وانگ یو اور تان سو دونوں سے متعلق تحقیق اور ترقی سہل انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
