بیجنگ: چین نے کاربن میں کمی کے اپنے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اہم شعبوں میں کاربن اخراج کے تخمینہ کو معیاری بنانے کا منصوبہ جاری کیا ہے۔
نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اوروزارت برائے ریگولیشن اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق 2024 کے آخر تک کاربن اخراج کے اعدادوشمار، کاربن کے اثرات ،اخرج میں کمی، کیپچر، استعمال اور ذخیرہ کرنے سے متعلق 70 قومی معیارات شائع کیے جائیں گے، جس میں تمام اہم شعبوں اور کمپنیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
منصوبے کے مطابق، آئندہ سال سے کاروباری اداروں، منصوبوں اور مصنوعات کے لیے ایک معیاری حساب اور تشخیص کا نظام نافذ کیا جائے گا،جس میں اہم شعبوں اور مصنوعات کو توانائی کھپت کے کنٹرول کے عالمی معیارات کے مطابق بنایا جائے گا۔
خاص طور پر، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں، فوٹو وولٹک مصنوعات اور لیتھیم بیٹریوں کے لیے قومی کاربن فوٹ پرنٹ کے معیارات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
منصوبے کے مطابق الیکٹرانکس، پلاسٹک اور تعمیراتی مواد جیسی مصنوعات کے کاربن فوٹ پرنٹ کو معیاری بنایاجائے گا۔
