اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: لی چیوک فان خصوصی مشن پر گامزن ایک ثقافتی رضاکار

چینی شناخت: لی چیوک فان خصوصی مشن پر گامزن ایک ثقافتی رضاکار

80 سالہ لی چیوک فان نے جاؤ سنگ1 پیٹیٹ ایکول کا دورہ کرنے کو برسوں سے روزانہ کی روایت بنا رکھی ہے۔ یہ ادارہ ہانگ کانگ یونیورسٹی(ایچ کے یو)میں چینی ثقافتی علوم کا تحقیق کا مرکز ہے۔

معروف اسکالر جاؤ سنگ1نے 2003 میں  ہزاروں قیمتی کتابیں اور فن پارے ہانگ کانگ یونیورسٹی کو عطیہ کئے، جس کے نتیجے میں جاؤ سنگ1 پیٹیٹ ای کول کا قیام عمل میں آیا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): لی چیوک فان،ڈائریکٹر ،جاؤ سنگ1 پیٹیٹ ای کول

’’پروفیسر جاؤ نے 88 سال کی عمر میں سوچا کی اب ان کی عمر طویل ہوگئی ہے۔ ان کے پاس کئی حوالہ جاتی کتابیں تھیں جنہیں انہوں نے اپنی زندگی میں استعمال کیا۔ ان میں کئی قدیم قیمتی چینی کتابیں بھی شامل تھیں۔ کچھ نایاب اور منفرد اشاعتوں کی حامل کتابیں بھی تھیں جنہیں وہ اچھی حالت میں محفوظ رکھنا چاہتے تھے۔‘‘

بطورممبر چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ، لی کا پس منظر انجینئرنگ سے جڑا ہوا ہے۔ بچپن سے ہی ادب کے لئے شوق نے تعلیمی اور کیریئر کے انتخاب میں ان کی رہنمائی کی۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر لی کو اس وقت جاؤ سنگ 1 پیٹیٹ ای کول کا اولین ڈائریکٹر منتخب کیا گیا۔ وہ 20 سال سے زائد عرصے سے اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت جاؤ کی خدمات پر ایک نمائش جاری ہے۔ لی نے کہا کہ دنیا بھر سے 100سے زئد نمائش کنندگان اپنے فن پاروں کی نمائش کر چکے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی چیوک فان،  ڈائریکٹر ،جاؤ سنگ1 پیٹیٹ ای کول

’’ ایک پروفیسر کی بنیادی ذمہ داری تحقیق کو آگے بڑھانا، مقالے شائع کرنا اور تعلیمی نتائج پیدا کرنا ہوتی ہے۔  جاؤ سنگ 1  پیٹیٹ ای کول میں کسی کا بطور ڈائریکٹر زیادہ تر وقت طلباء کی سرگرمیوں اور نمائشوں پر صرف ہوتا ہے اسلئے شاید انہیں ان کاموں میں دلچسپی نہ ہو۔‘‘

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر)کی حکومت نے جولائی 2024 میں چینی ثقافت کے تحفظ میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں  لی کو گرینڈ بوہنیا میڈل سے نوازا۔ یہ تمغہ ہانگ کانگ کے اعزازات اور ایوارڈز کے نظام میں سب سے اعلیٰ انعام ہے۔ لی عاجزی کے باعث خود کو ایک ’’ ثقافتی رضاکار‘‘ کے طور پر   پیش کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی چیوک فان،  ڈائریکٹر ،جاؤ سنگ۔1 پیٹیٹ ای کول

’’یہ کردار یونیورسٹی کے دیگر فیکلٹی ممبران سے مختلف ہے۔ ڈائریکٹر کا عہدہ  بغیر تنخواہ کے ہوتا ہے۔یہ ایک رضاکارانہ کام ہے اور میں صرف ایک عمر رسیدہ رضاکار ہوں۔‘‘

ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!