نوشہرہ: نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کر کے لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی پر 3 افرادکو قتل کر کے لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک دی گئیں۔
ڈی پی ا و نوشہرہ اظہر خان کے مطابق مقتولین مردان کے رہائشی تھے جن کی شناخت ارشد، لقمان اور مرسلین کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے،پولیس نے لاشیں حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر کے ملزمان کیخلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔