چینی وزیر خارجہ وانگ یی کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحيٰ سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)
کویت سٹی (شِنہوا) کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحيٰ نے کہا ہے کہ کویت اور چین کے تعلقات مسلسل ترقی کر تے ہوئے ایک تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں جس میں دونوں ممالک کے لیے مفید ترقیاتی منصوبوں پر طویل مدتی تعاون شامل ہے۔
وزیر نے شِنہوا کو ایک مشترکہ انٹرویو میں بتایا کہ ستمبر 2023 میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کویت-چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک واضح لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا۔
الیحيٰ نے انکشاف کیا کہ چین کے تعاون سے 6 بڑے منصوبوں پر اس وقت عملدرآمد کیا جا رہا ہےجن میں مستقل اور متوازی پیشرفت ہو رہی ہے۔
اعلیٰ کویتی سفارتکار نے مشرق وسطیٰ میں اہم مسائل پر چین کے موقف کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے مشرق وسطیٰ پر مئوقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے بارے میں کویت کا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے الیحيٰ نے اس بات پر زور دیا کہ کویت شاہراہ ریشم سے خصوصی تعلق رکھنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے اور ہم اس بارے میں پرعزم ہیں۔یہ وژن مستقبل قریب میں حقیقت بنے گا۔
