جمعرات, جنوری 16, 2025
انٹرٹینمنٹتھر کی مائی ڈھائی نے ٹائم اسکوئر پرجگہ بنا لی

تھر کی مائی ڈھائی نے ٹائم اسکوئر پرجگہ بنا لی

کوئل جیسی آواز والی تھر کی مائی ڈھائی نے نیویارک ٹائم اسکوئر پرجگہ بنا لی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انستاگرام پر اسپاٹی فائے نے اپنے آفیشل پیج پر مائی ڈھائی کی ٹائم اسکوئر پر جلوے بکھیرتے تصویر شیئر کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کوئل جیسی آواز پہنچی سیدھا ٹائم اسکوئر، اس کے ساتھ ہی سبز دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان کے گانے ایکول پاکستان پر سنے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپاٹی فائے کے ایکول پاکستان پروگرام نے 80 سالہ ممتاز علاقائی کلاسیکل گلوکارہ مائی ڈھائی کو ماہ جون کے لیے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ کے شہر تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی مائی ڈھائی نے نہ صرف ایکول پاکستان کی پہلی علاقائی ایمبیسڈر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ وہ نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی جلوہ گر ہونے والی سال 2024 کی پہلی گلوکارہ بھی بن گئی۔

خیال رہے کہ اسپاٹی فائے کا ایکول پاکستان پروگرام خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور میوزک انڈسٹری میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے مختص ہے۔

مائی ڈھائی کو ایمبیسڈر بنا کر اسپاٹی فائے نا صرف موسیقی کی دنیا میں ان کی دیرپا خدمات کو سراہا ہے، بلکہ علاقائی گلوکاروں کو اپنی پہچان بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ان کی موسیقی میں لوک دھنیں اور ثقافتی پہلو شامل ہیں اور بیرون ملک بالخصوص بھارت، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور بنگلہ دیش ان ممالک میںسرفہرست جہاں ان کے گیتوں کو اسپاٹی فائے پر سب سے زیادہ سنا جاتا ہے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں