امریکہ کی بڑی توانائی کمپنی ’ایگزون موبل‘ نے منگل کے روز چین کے جنوبی علاقےمیں اپنے تاریخی کیمیکل کمپلیکس کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ چین میں کسی بھی امریکی کمپنی کا پہلا مکمل ملکیتی اور بڑا پیٹروکیمیکل منصوبہ ہے۔
یہ کمپلیکس صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ہوئی ژو کے دایا بے پیٹروکیمیکل انڈسٹریل پارک میں واقع ہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک لچکدار فیڈ اسٹاک اسٹیم کریکر پر مشتمل ہے جو سالانہ 16 لاکھ ٹن ایتھلین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایتھلین ایک بنیادی کیمیکل ہے جو پلاسٹک اور فائبر بنانے میں استعمال ہوتا ہے اور پیکیجنگ سمیت مختلف مصنوعات کی تیاری میں کام آتا ہے۔
اس تنصیب میں اعلیٰ کارکردگی کے پولی تھین اور پولی پروپیلین کی تیاری کے یونٹس شامل ہیں۔
ہوئی ژو کمپلیکس کی تعمیر اپریل 2020 میں شروع ہوئی تھی اور یہ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہے۔
ایگزون موبل (ہوئی ژو) کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لی شنگ جون نے اس تیز رفتار پیش رفت کو گوانگ ڈونگ کے کاروبار دوست ماحول کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صوبہ دنیا کے ایسے نمایاں صنعتی مراکز میں سے ایک ہے جہاں مضبوط صنعتی بنیاد، مربوط سپلائی چینز اور اعلیٰ درجے کی کھلے پن والی منڈی موجود ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): لی شنگ جون، چیئرمین، ایگزون موبل (ہوئی ژو) کیمیکل کمپنی لمیٹڈ
"تحقیق و ترقی، توانائی کی منتقلی اور جدید صنعت جیسے اہم شعبوں میں کھلا پن ہمیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے اختراع پر تعاون کرنے اور چین کی منڈی کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔”
ہوئی ژو میں شیل، بی اے ایس ایف اور کلیرینٹ سمیت کئی بڑی پیٹروکیمیکل کمپنیاں موجود ہیں۔ اسی صنعتی ماحول میں دایا بے پیٹروکیمیکل انڈسٹریل پارک چین کے اہم ریفائننگ اور کیمیکل پیداوار کے مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی خام تیل صاف کرنے کی سالانہ صلاحیت 2 کروڑ 20 لاکھ ٹن اور ایتھلین پیدا کرنے کی گنجائش 38 لاکھ ٹن ہے۔
گوانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین :
چین میں ایگزون موبل کے تاریخی کیمیکل کمپلیکس کا آغاز
یہ کسی امریکی کمپنی کا چین میں پہلا مکمل ملکیتی پیٹروکیمیکل منصوبہ ہے
یہ کمپلیکس گوانگ ڈونگ کے دایا بے انڈسٹریل پارک میں واقع ہے
یہاں سالانہ 16 لاکھ ٹن ایتھلین تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے
ایتھلین پلاسٹک اور فائبر کی تیاری میں استعمال ہونے والا بنیادی کیمیکل ہے
ایتھلین ایک کیمیکل ہے جو پلاسٹک اور فائبر کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے
کمپلیکس میں اعلیٰ معیار کے پولی تھین اور پولی پروپیلین بھی تیار کئے جاتے ہیں
ہوئی ژو پہلے ہی بڑی پیٹروکیمیکل کمپنیوں کا مرکز ہے
دایا بے پارک میں سالانہ 2 کروڑ 20 لاکھ ٹن خام تیل صاف کیا جاتا ہے
یہاں 38 لاکھ ٹن ایتھلین پیدا کرنے کی سالانہ گنجائش بھی موجود ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link