جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین میں توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ

چین میں توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ

بیجنگ: چین نے اپنی ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے فروغ کی کوششیں تیز کی ہیں جس کے سبب ملک کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہورہا قابل تجدید توانائی کے استعمال کو آسان بنایا جا رہاہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین کی نئی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جون کے اختتام تک 44.44 گیگا واٹ تک پہنچ تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 40 فیصد زائد ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے مزید کہا کہ جون کے اختتام تک چین کی نئی قسم کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں لیتھیم آئن بیٹریوں کا حصہ 97 فیصد تھا۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق کمپریسڈ ایئر، فلو بیٹری اور سوڈیم آئن بیٹری انرجی اسٹوریج کے متعدد منصوبوں نے کام شروع کردیا ہے، جس سے اس شعبے میں ٹیکنیکل ترقی کو فروغ ملا ۔

قومی توانائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ فعال طریقے سے منصوبہ بندی مضبوط بنائے گا، معیاری نظام بہتر کرے گا اور نئی قسم کی توانائی کو ذخیرہ کرنے میں اعلیٰ میعار کی ترقی کے لئے مارکیٹ میکانزم بہتر بنائے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!