جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینبجلی کے اضافی یونٹس، اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے:لیاقت بلوچ

بجلی کے اضافی یونٹس، اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے:لیاقت بلوچ

لاہور: نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا ذمے دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلزمیں اضافی یونٹس ختم کر کے صارفین کو نئے بل جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا ہو گا۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ عوام، تاجر، صنعت کار، ملازم پیشہ افراد نے آئی ایم ایف کا حکومتی بجٹ مسترد کر دیا۔نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکس ختم کرنے ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں