چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شی شوانگ بان نا دائی خود مختار پریفیکچر کے شہر جِنگ ہونگ میں سٹارلائٹ نائٹ مارکیٹ کا فضائی منظر-(شِنہوا)
کونمنگ(شِنہوا)تھائی لینڈ اور لاؤس سے تعلق رکھنے والے 15 سیاحوں کا ایک گروپ منگل کی شام چائنہ-لاؤس ریلوے کے شی شوانگ بان نا سٹیشن سے باہر نکلا تو پانی چھڑک کر اور رقص کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔
ویزا میں نرمی کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد یہ آسیان ممالک کا پہلا سیاحتی گروپ ہے جس نے چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں شی شوانگ بان نا کے دائی خود مختار پریفیکچر کا دورہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کے سیاحتی گروپس کو اس پریفیکچر، جو یون نان کا مشہور سیاحتی مقام ہے، کا ویزے کے بغیر 6 روزہ دورہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اپنے قیام کے دوران سیاحتی گروپ شی شوانگ بان نا کے قدرتی مناظر اور مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوگا اور وہاں کے رسم و رواج کا مشاہدہ کرے گا۔
نئی ویزا پالیسی 10 فروری سے نافذ العمل ہے جس کا مقصد چین کے جنوب مغربی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ قومی امیگریشن انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ اس سے کھلے پن میں وسعت ہوگی، اہلکاروں کے تبادلے کو فروغ ملے گا اور چین-آسیان جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائےگا۔
شی شوانگ بان نا کے ثقافتی وسیاحتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیانگ جئے نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی سیاحتی منڈی کو مزید فروغ ملے گا۔ شی شوانگ بان نا سیاحت کے نئے انداز کو فروغ دینا جاری رکھنے گا اور سیاحوں کو بہتر انداز میں کھانے پینے کی فراہمی کے لئے ڈھانچے کو بہتر کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link