ہیڈ لائن:
متحدہ عرب امارات میں’’چین میں سرمایہ کاری کریں‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد
جھلکیاں:
مشرق وسطیٰ کی ترقی پر متحدہ عرب امارات میں’’چین میں سرمایہ کاری کریں‘‘ کے عنوان سے تقریب ہوئی ہے۔ آئیے اس تقریب کا احوال اس ویڈیو میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
تقریب کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
’’چین میں سرمایہ کاری کریں‘‘ کے موضوع پر تشہیری تقریب کا ابوظہبی میں جمعرات کے روز اختتام ہوگیا ہے۔
اس دو روزہ ایونٹ کے دوران تقریباً 40 چینی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کے 70 سے زائد خودمختار دولت فنڈز اور سرمایہ کاری اداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور لائیو پریزنٹیشنز پیش کی ہیں۔ یہ چینی کمپنیاں نئے توانائی، جدید مینوفیکچرنگ، بایوفارماسوٹیکلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔
تقریب سے اپنے خطاب کے دوران چین کے نائب وزیر تجارت اور چین کے نائب عالمی تجارتی نمائندے لِنگ جی نے کہا کہ چین کی منڈی اور مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کے درمیان جدت کے حوالے سےایک اہم تعلق ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نےچین کی حالیہ اصلاحات کا بھی تذکرہ کیا جو فہرست میں شامل کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔
لِنگ جی نے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کو چین کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ صنعتی جدت میں تعاون گہرا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں چین کے سفیر ژانگ یِمنگ نے متحدہ عرب امارات کوچین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان سرمائے کا ایک پل قرار دیا ہے۔ انہوں نےامید ظاہر کی کہ یہ تقریب دونوں فریقوں کے درمیان گہرے تبادلے کو فروغ دے گی اور کامیاب شراکت داریوں کا باعث بنے گی۔
متحدہ عرب امارات کی معاشی امور کی وزارت کے سرمایہ کاری اور ٹیلنٹ اٹریکشن کے شعبے کی ڈائریکٹر فاطمہ الہاجری نے بتایا کہ چین یو اے ای میں سب سے بڑا عالمی تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 10 ہزار چینی کمپنیاں مختلف ابھرتے ہوئے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر محمد زینل الزرونی نے تقریب کے شرکا کو چین اور یو اے ای کے تجارت و سرمایہ کاری کے اداروں کے درمیان باقاعدہ رابطوں سے آگاہ کیا اور دوطرفہ تعاون کی کامیابی پر خوش کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تقریب سے مشرق وسطیٰ میں چینی کاروباروں کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں اور اداروں نے چین کی مضبوط کاروباری صلاحیت، ٹیکنالوجی میں مہارت، قابل اعتماد سپلائی چینز، اور مالدار ٹیلنٹ پول کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے چین کو جدید سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی منزل قرار دیاہے۔
ابوظہبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link