چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سیاح برف کے مجسمے کے ساتھ تصاویر بنارہے ہیں-(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) 9 ویں ایشیائی کھیلوں کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے، ہاربن کی سڑکیں موسم بہار تہوار کے جذبے اور آمدہ کھیلوں کے مقابلوں کے لئے بڑھتے ہوئے جوش و خروش دونوں میں رنگ چکی ہیں۔
ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے وقف ایک تھیم پارک ہاربن آئس۔سنو ورلڈ میں مہمانوں کے لئے چینی نئے سال پر ایک شاندار ڈرون شو منعقد ہوا۔
پارک میں تہوار کے موضوعات کے ساتھ برف کے مختلف مجسمے بھی رکھے گئے ہیں،ان میں خوشحالی کی علامت کارپ اور برف میں تراشا گیا چینی حرف فو (یعنی خوش بختی ) شامل ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے برف کے باغ میں اولمپک کونسل آف ایشیا کے مختلف رکن ممالک اور خطوں کے تاریخی مقامات کے برف کے مجسموں کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے مختلف کھیلوں کی عکاسی کرتے برف کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔
شنگھائی کی ایک سیاح سوئی ایون نے کہا کہ انہوں نے رواں سال کی اپنی تعطیلات ہاربن میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے عناصر کو آئس ۔سنو ورلڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،اس نے ہمیں چند دن بعد ہونے والی افتتاحی تقریب سے متعلق مزید پرجوش کردیا ہے۔
ہاربن میں کھیلوں سے قبل آئس اینڈ سنو سرگرمیوں کے لئے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے۔
