پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین عالمی سافٹ پاور انڈیکس میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

چین عالمی سافٹ پاور انڈیکس میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں گو یوآن پورٹ کا منظر۔(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)چین امریکہ کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ بااثر دوسرا سافٹ پاور ملک بن گیا ہے۔

برانڈ فنانس کی جانب سے جاری کردہ چھٹے سالانہ عالمی سافٹ پاور انڈیکس کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے 100 میں سے 72.8 کے سکور کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جو اس کی اب تک کی بلند ترین درجہ بندی ہے۔ ملک نے سافٹ پاور کے 8 میں سے 6 شعبوں اور جانچی گئی دو تہائی خصوصیات میں اعدادوشمار کے لحاظ سے خاطر خواہ ترقی کی۔

یہ ترقی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو،پائیداری پر زیادہ توجہ اور مقامی برانڈز کی مضبوطی کی مرہون منت ہے۔

100 سے زائد ممالک کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل سروے پر مبنی انڈیکس اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک کے بارے میں عالمی تاثرات لیتا ہے۔سروے کے نتائج عالمی سافٹ پاور سربراہ اجلاس 2025 میں جاری کئے گئے۔

امریکہ نے 100 میں سے 79.5 کے ریکارڈ سکور کے ساتھ اپنی اول درجہ بندی برقرار رکھی۔ تاہم آخری جائزے کے بعد سے اس کی عالمی ساکھ 4 درجے گر کر 15ویں پوزیشن پر آگئی۔ اس کے علاوہ ملک کے نظم ونسق کا معیار 4 درجے تنزلی سے 10ویں نمبر پر آگیا۔

برانڈ فنانس کے چیئرمین ڈیوڈ ہے نے کہا کہ 2025 کی درجہ بندی چین کی اپنی معاشی کشش کو بڑھانے،اپنی ثقافت پیش کرنے اور محفوظ اور اچھے نظم و نسق والے ملک کے طور پر اپنی ساکھ بڑھانے کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!