اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاندالبندین،بجلی کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

دالبندین،بجلی کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

چاغی: چاغی کے علاقے دالبندین میں بجلی کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں بجلی کے کھمبوں کیساتھ بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس مطابق دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی فائرنگ سے چھلنی لاشیں سول ہسپتال دالبندین منتقل کردی گئی ہیں، تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!