لاہور: پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے صوبے میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی جس کے بعد فور ملز مالکان نے 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، گندم کے اضافی سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہوئی جس پر مذاکرات کے بعد اس میں کمی کی گئی ہے۔