آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز (درمیان میں) سڈنی میں جشن منارہے ہیں۔(شِنہوا)
کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانیز کی دوبارہ منتخب ہونے والی وفاقی حکومت چین کے ساتھ مزید کاروبار کرنے کا اردہ رکھتی ہے۔
آسٹریلوی فنانشل ریویو (اے ایف آر) کو ایک حالیہ انٹرویو میں وزیر تجارت و سیاحت ڈون فیرل نے کہا کہ آسٹریلیا چین سے درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق امریکی دباؤ کی مزاحمت کرتے ہوئے قومی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کاروبارمیں کمی نہیں چاہتے بلکہ ہم چین کے ساتھ مزید کاروبار کے خواہش مند ہیں اوار امریکہ کی خواہشات پر نہیں بلکہ اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلے کریں گے۔
محکمہ خارجہ و تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق2023 میں چین کو آسٹریلیا کی برآمدات کی مالیت 219 ارب آسٹریلوی ڈالر (140.2 ارب امریکی ڈالر) تھی جبکہ امریکہ کو 33.5 ارب آسٹریلوی ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
البانیزکی حکمران لیبر پارٹی نے 3 مئی کو ہونے والے انتخابات میں دوسری مدت کے لئے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے پیر کو فیرل کو وزیرتجارت و سیاحت کے عہدے پر برقرار رکھنے کی تصدیق کی تھی۔ وہ 2022 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
