اٹک: اٹک میں ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایمبولینس میں مریض کو بینظیر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا، حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوا۔