اتوار, دسمبر 14, 2025
پاکستانبھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانیوالا مسافر گرفتار

بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانیوالا مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانیوالے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر محمد ارسلان فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، انہوں نے اٹلی جانے کیلئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!