منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینمکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 13 اکتوبر کو...

مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 13 اکتوبر کو ہوگا

مکاؤ: مکاؤ خصوصی انتظامی خطے میں چیف ایگزیکٹو کے لئے انتخابات 13 اکتوبر کو ہوں گے جس کے لئے انتظامی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون اور چیف ایگزیکٹو الیکشن قانون ضمیمہ اول کے مطابق چیف ایگزیکٹو کے لئے چینی شہری ہونا ضروری ہے ۔ وہ مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کا مستقل رہائشی ہو، عمر کم ازکم 40 برس اور وہ مسلسل 20 برس سے مکاؤ میں مقیم رہا ہو۔ اس کے علاوہ وہ بنیادی قانون کا حامی ،عوامی جمہوریہ چین اور اس کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کا وفادار ہو۔

قانون کے مطابق چیف ایگزیکٹو کا انتخاب وسیع تر نمائندگی رکھنے والی چیف ایگزیکٹو الیکشن کمیٹی کرتی ہے جس کے بعد مرکزی عوامی حکومت اس کی تقرری کرتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو کے عہدے کی معیاد 5 سال ہوتی ہے اور وہ صرف ایک بار مزید منتخب ہوسکتا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں