کاہنہ پولیس نے نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گائوں میں کارروائی کے دوران ملزم خبیب کو ٹریس کیا اور گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو مسئلے پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے نانا کے گھر دھاوا بولا، جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں جس پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔



