جڑواں شہروں میں نوجوانوں پر تشدد و غیر انسانی سلوک کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی میں چھاپہ مارا تھا جس پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیاجس کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف جڑواں شہروں میں سنگین نوعیت کے 16مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد و غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔



