چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کا شہر ہاربن سال 2025 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
سٹینڈ اپ (انگریزی): لی زی وی، نمائندہ شِنہوا
’’ ہاربن، اس وقت ایشیاء کے مختلف علاقوں سے آنے والے کھلاڑیوں کی میزبانی میں مصروف ہے جو 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں اپنی قابلیت منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہاربن کے مرکزی شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر کی دوری پر ہم اس وقت یابولی، پہنچے ہیں جہاں برفانی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔‘‘
چین کی لی فانگ ہوئی نے سال 2025 کی ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں میں خواتین کی فری اسکی ہاف پائپ ایونٹ میں کامیابی حاصل کر کے ملک کے لئے پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
جس ہاف پائپ پر انہوں نے مقابلہ کیا اسے جیانگ یی منگ کی سربراہی میں ایک کورس بلڈنگ ٹیم نے ڈیزائن کر کے تعمیر کیا اور پھر اس کی دیکھ بھال بھی کی ہے۔
سردیوں کے کھیلوں کے لئے پُرجوش 42 سالہ جیانگ اس شعبے میں کئی برسوں سے سرگرم ہیں۔ ان کی ٹیم کے ارکان کا تعلق دنیا بھر سے ہے۔ ان میں سے بیشتر افراد سال 2022 میں بیجنگ کی سرمائی اولمپک گیمز کے برفانی ایونٹس کی کورس بلڈنگ کا حصہ تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): جیانگ یی منگ، کوآرڈینیٹر، کورس بلڈنگ ٹیم آف سنو ایونٹس
’’ اس ایشیائی سرمائی کھیلوں کا پہلا سونے کا تمغہ ہماری بائیں طرف کے ہاف پائپ میدان سے لی فانگ ہوئی نے جیتا تھا۔ یہ واقعی ایک ایسا لمحہ تھا جس نے میری تشویش کو دور کیا۔ پہلے تو مقابلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔ دوسرا یہ کہ کسی کو بھی چوٹ نہیں آئی۔ تیسری بات یہ ہے کہ ہمارے ملک نے پہلا سونے کا تمغہ جیتا۔ یہ ایک ایسی بات ہے جو واقعی ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔‘‘
تقریب کا کامیابی سے انعقاد یقینی بنانے کے لئے پوری ٹیم نے مل کر کام کیاہے۔ جیانگ کے ساتھ میری بات چیت کے دوران کام کو مکمل درستگی کے ساتھ کرنے کی بات کئی بار دہرائی گئی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جیانگ یی منگ، کوآرڈینیٹر، کورس بلڈنگ ٹیم آف سنو ایونٹس
’’ اس جگہ کے ڈیزائن اور تعمیر سے لے کر روزانہ کی دیکھ بھال تک یہ کام نہات باریک بینی کا متقاضی ہے۔ یہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے اہم ہے۔ یہ کام تسلسل اور احتیاط سے کیا جانا ضروری ہے۔‘‘
ہاف پائپ کے حصے کے طور پر سلوپ اسٹائل اور بگ ایئر ایونٹس کی کورس بلڈنگ کی ذمہ داری بھی جیانگ کی ٹیم کے ذمے ہے۔ خصوصی ڈیزائن بھی اس کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): جیانگ یی منگ، کوآرڈینیٹر، کورس بلڈنگ ٹیم آف سنو ایونٹس
’’ سعودی عرب، افغانستان، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جیسے ممالک میں تربیت کے لئے مثالی فطری ماحول موجود نہیں ہے۔ ان کے کھلاڑی شاندار کھیل پیش نہیں کر سکتے۔ بعض تو سلوپ اسٹائل میں بڑی چھلانگ لگانےکی ہمت بھی نہیں کر سکے۔ اس لئے ہماری ٹیم نے ان کے لئے دو چھوٹے ٹیک آفز تعمیر کئے۔‘‘
اس جگہ کو ابتدا سے تعمیر کرنے کے دوران ٹیم کو مشکلات کا کیسے مقابلہ کرنا پڑا۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے جیانگ جذباتی ہو گیا۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): جیانگ یی منگ، کوآرڈینیٹر، کورس بلڈنگ ٹیم آف سنو ایونٹس
’’ جب ہم سب سے پہلے ستمبر کے آخر میں یہاں آئے تو یہ سارا علاقہ پتھروں اور مٹی سے بھرا پڑا تھا۔ میں نے قدم بہ قدم چلتے ہوئے پیمائش کی اور سائٹ کا مشاہدہ بھی کیا تاکہ اس کی بنیادی حالت کو سمجھ سکوں۔ میں نے اس جگہ پر روزانہ ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لی زی وی، نمائندہ شِنہوا
’’ کیا ہر مقابلے کے دوران آپ کا دل بے چین رہتا ہے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): جیانگ یی منگ، کوآرڈینیٹر، کورس بلڈنگ ٹیم آف سنو ایونٹس
’’ جی ہاں ہر مقابلے کے دوران میں یہاں کھڑا ہو کر کھلاڑیوں کو دیکھتا ہوں۔ ہماری سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ تمام کھلاڑی محفوظ طریقے سے میدان میں اتریں اور اچھی صحت کے ساتھ اپنے مقابلے اور تدبیر کو مکمل کریں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): رومن الیکسی وسکی، کورس ڈیزائنر
’’ یہ ایک بڑا منصوبہ تھا۔ اس منصوبے میں بہت ساری بات چیت اور لوگ شامل تھے۔ جو ہم کرتے ہیں وہ اتنا آسان نہیں ۔ دیکھ لیجئے سب ٹھیک ہو گیا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): لی زی وی، نمائندہ شِنہوا
’’ کیا آپ نے اس سے خوب لطف اٹھایا؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): رومن الیکسی وسکی، کورس ڈیزائنر
’’ ہاں، بالکل۔ یقین کیجئے ہمیشہ ایسا ہی ہوا۔ میرے لئے سب سے بہترین بات پارکوں کی تعمیر، ان کی آرائش اور دیکھ بھال ہے۔ ان پارکوں کی دیکھ بھال کا کام اس طرح کرنا چاہئے کہ یہ کھلاڑیوں اوریہاں کام کرنے والے لوگوں کے لئے محفوظ بن جائیں۔ ہم سڑکوں سمیت دیگر تمام چیزوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاکہ ہر چیز محفوظ ہو۔ ہم رفتار اور فاصلوں سمیت ہر حوالے سےباقاعدہ حساب لگاتے ہیں۔ بصورت دیگر یہ کام نہیں کرے گا۔ لیکن یہ مقابلے ہمیں دکھاتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک کام کر رہا ہے۔‘‘
ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link