اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنللاس اینجلس میں امیگریشن مظاہروں کے دوران تقریباً 400 افراد گرفتار

لاس اینجلس میں امیگریشن مظاہروں کے دوران تقریباً 400 افراد گرفتار

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کرفیو کے اوقات میں مرکزی علاقہ خالی نہ کرنے پر پولیس اہلکار لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا) لاس اینجلس پولیس نے ہفتے سے اب تک امیگریشن مظاہروں میں تقریباً 400 افراد کو گرفتار یا حراست میں لیا ہے۔

بی بی سی نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار اور حراست میں لئے گئے افراد میں 330 غیر دستاویزی تارکین وطن شامل ہیں اور 157 افراد کو حملے اور مزاحمت کے الزامات میں پکڑا گیا ہے۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پریس ریلیز میں کہا ہے  کہ منگل کی رات سے امریکا کے دوسرے بڑے شہر میں نافذ کئے گئے کرفیو کی پہلی رات 203 افراد کو منتشر نہ ہونے اور 17 افراد کو کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے منگل کی شام اعلان کیا کہ شہر کے کچھ وسطی علاقوں میں کرفیو منگل کی رات 8 بجے(0300 جی ایم ٹی بدھ) سے بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بجے (1300 جی ایم ٹی) تک نافذ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محدود کرفیو دن کے وقت ہونے والے پرامن مظاہروں کے بعد پیر کی رات وسطی لاس اینجلس میں ہونے والی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے ردعمل میں نافذ کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور دیگر مقامی حکام کی مخالفت کے باوجود لاس اینجلس کے علاقے میں 4 ہزار سے زائد نیشنل گارڈز اور تقریباً 700 حاضر سروس میرینز تعینات کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!