اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کے مسئلے کے حل کیلئے نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کے سدباب کیلئے پاسپورٹس پرنٹ کرنیوالی مزید نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق نئی مشینوں میں 6ڈیسک ٹاپ اور 2ای پاسپورٹ مشینیں شامل ہیں جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی مشینیں ستمبرکے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔