کراکس: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے مشرقی قصبے میں گیس کے دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔
میرنڈا ریاست کے گورنر ہیکٹر رود ریگیز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے دھماکے میں دو بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کیساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
پتارے قصبے میں ہونویوالے دھماکے کے زخمیوں کوعلاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں گورنر نے کہا کہ یہ حادثہ گیس کے اخراج اور سیلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
