جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانقائد اعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی، صدر مملکت کا...

قائد اعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی، صدر مملکت کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی رہنمائی ہمارے لئے آج بھی مشعل راہ، اتحاد، ایمان و قربانی ہمارے قومی سفر کا راستہ ہیں۔

بابائے قوم کی 77 ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ محمد علی جناح کا وژن ،جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی پاکستان ہے ،دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں سے سلوک دو قومی نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام تاریخی اور ناگزیر فیصلہ تھا ،ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع، خواتین کو اختیار، اقلیتوں کو تحفظ دینا ہوگا،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے ہی روشن مستقبل ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،قائدکے خواب کی تعبیرایک ترقی یافتہ،خوشحال اور مضبوط پاکستان ہے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اتحاد، ایمان اور قربانی ہمارے قومی سفر کا راستہ ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!