لاہور: سموگ کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں 10 روز کیلئے پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر بند کردیئے گئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے 4ڈویژنز لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے 18اضلاع میں تمام پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر 10دن کیلئے بند کر دیئے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8نومبر سے 17نومبر تک لاگو رہے گی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتاری اورجرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
