ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلباء نے ملک گیرہڑتال کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلباء نے مظاہروں نے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے تحت تمام کاروباری ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم ہسپتال اور ہنگامی ادارے فعال رہیں گے جبکہ اس دوران صرف ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے جونیئر ٹیلی کمیونیکیشن وزیر زونید احمد پلک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔