جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینساڑھے 6 لاکھ افغانی پاکستان سے واپس وطن لوٹ گئے

ساڑھے 6 لاکھ افغانی پاکستان سے واپس وطن لوٹ گئے

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی سے 03 اگست تک مزید 15 ہزار 537 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 6345 مرد، 4963 خواتین اور 4229 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 489 گاڑیوں میں 421 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 03 اگست 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 75 ہزار 190 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں