اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناولمپک کو فروغ دینے کے لئے آئی او سی کے ساتھ مل...

اولمپک کو فروغ دینے کے لئے آئی او سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں،چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باچ سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  کہا ہے کہ چین اولمپک کے فروغ کے لئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے یہ بات چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں آئی او سی کے صدر تھامس باچ سے ملاقات کے دوران کہی۔ تھامس باچ 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کی طرف سے کھیلوں کے متعدد بڑے مقابلوں کی کامیاب میزبانی چین اور آئی او سی کے درمیان قریبی تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اپنے کھیلوں کے شعبے کو بھرپور انداز میں ترقی دے رہا ہے اور کھیلوں کے پاور ہاؤس اور صحت مند چین کی تعمیر کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے جو بین الاقوامی کھیلوں کی ترقی میں مسلسل نئے کردار ادا کرےگا۔

تھامس باچ نے اتحاد، تعاون، مساوات اور احترام کے تصورات کی وکالت اور عمل کرنے، کثیرجہتی کو برقرار رکھنے، کھیلوں کی سیاست کی مخالفت کرنے اور بین الاقوامی کھیلوں میں ترقی پذیر ممالک کی وسیع شرکت کی حمایت کرنے پر چین کو سراہا ۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین بڑی کامیابیاں حاصل کرتا رہےگا اور عالمی امن  اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرےگا۔

اس ملاقات میں کائی چھی سمیت چین کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!