چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی کاؤنٹی روئر گائی کے قصبہ داژاسی کے گاؤں ڈوما میں ایک غیر فعال کان کی بحالی کی جگہ پر کارکن ایک ڈھلوان پر ناریل کے چھلکوں سے بنی ہوئی چادریں بچھا رہے ہیں۔(شِنہوا)
فوژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے فوجیان کی یوشی کاؤنٹی میں ایک بند کان میں داخل ہونے والے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق اتوار کی صبح 9 بج کر 50 منٹ پر کاؤنٹی کے فائر اینڈ ریسکیو بیورو کو اطلاع ملی کہ 5 افراد بن میان قصبے میں بند کان میں داخل ہوئے تھے جن سے بعدازاں رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔جس پر امدادی ٹیموں کو ان افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لئے فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔
ایک بج کر 20 منٹ پر تمام 5 افراد کو تلاش کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبی امداد کی فراہمی کے باوجود سہ پہر 3 بجے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
سانحے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
