بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلزمبابوے کے 52 طلبہ کو چائنہ-زمبابوے فرینڈ شپ سکالر شپ کی فراہمی

زمبابوے کے 52 طلبہ کو چائنہ-زمبابوے فرینڈ شپ سکالر شپ کی فراہمی

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع چینی سفارتخانے میں چائنہ-زمبابوے فرینڈ شپ سکالرشپ کے زیراہتمام تقسیم اعزازات کی تقریب میں شرکا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے میں چینی زبان سیکھنے والے 52 افراد نے چائنہ-زمبابوے فرینڈشپ سکالر شپ پروگرام فار اکیڈیمک ایکسی لینس کے تحت سکالر شپ حاصل کی ہے۔

2020 میں زمبابوے میں چینی سفارتخانے کی جانب سے یونیورسٹی آف زمبابوے کے کنفوشس انسٹی ٹیوٹ (سی آئی یو زیڈ) کے اشتراک سے شروع کئے گئے چائنہ-زمبابوے فرینڈ شپ سکالر شپ کا مقصد زمبابوے کے طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے میں معاونت کرنا ہے۔

سکالر شپ حاصل کرنے والوں کا انتخاب سی آئی یو زیڈ،سی آئی یو زیڈ سے منسلک تدریسی سکولوں اور زمبابوے بھر میں چینی زبان سکھانے والے مراکز سے کیا گیا۔

دارالحکومت ہرارے میں ہونے والی سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے کے نائب وزیر برائے اعلیٰ و ثانوی تعلیم،تخلیق،سائنس و ٹیکنالوجی سائم لیسیزوے سیبانڈا نے سب کے لئے تعلیم یقینی بنانے کی زمبابوے کی جدوجہد میں حمایت کرنے پر چین کو سراہا۔

سیبانڈا نے کہا کہ سکالر شپ پروگرام سے چین اور زمبابوے کے درمیان موجودہ تعاون میں اضافہ ہوگا اور یہ یہ مزید مستحکم ہوگا۔اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعلیمی تعاون میں کردار ادا کرنے پر زمبابوے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سی آئی یو زیڈ کے زمبابوے کے ڈائریکٹر لاسٹن موکارو نے کہا کہ یہ سکالر شپ پروگرام مشترکہ خوابوں،مشترکہ امنگوں اور مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے چین کی کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔

زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے غیر ملکی زبان سیکھنے کی اہمیت کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے ایک دوسرے سے منسلک ہوتی دنیا میں زبان ایک ایسے پل کا کردار دا کرتی ہے جو ثقافتوں کو جوڑ کر آگاہی پروان چڑھاتی ہے اور دوستی مستحکم کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!