اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران آن لائن ادائیگیوں...

چین میں ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران آن لائن ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ

چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ کا کہنا ہے  کہ چینی آن لائن ادائیگیوں کی کلیئرنگ ہاؤس نیٹس یونین اور کارڈ ادائیگیوں کی بڑی کمپنی چائنہ یونین پے نے ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران مضبوط آن لائن ادائیگیوں کی اطلاع دی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 3 روزہ تعطیلات کے دوران دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن ادائیگیاں 48 کھرب یوآن (تقریباً 667.88 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد زائدہیں۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ تعطیلات کے دوران دونوں پلیٹ فارمز نے 14.05 ارب کا لین دین کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے اندرون ملک آنے والے مسافروں کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔ تعطیلات کے دوران لین دین کی تعداد میں 118.6 فیصد اورمجموعی مالیت میں گزشتہ سال کی نسبت 58.8 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!