بیجنگ: چینی حکومت رواں سال ملک کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی خدمات کے لیے 7 ہزار ریٹائرڈ اساتذہ کو ملازمت پر رکھے گی۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق بھرتی مہم حکومت کی جانب سے 2018 میں شروع کردہ ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں کام کرنے کے لیے ریٹائرڈ اساتذہ کو ملازمت دے کر دیہی تعلیم کے معیار کو بہتر بناناہے۔
بیان کے مطابق، یہ مہم بنیادی طور پر ریٹائرڈ پرنسپلز، تدریسی تحقیقی عملے اور 65 سال تک کی عمر کے تجربہ کار اساتذہ کے لیے ہے۔ منصوبے کے تحت بھرتی کیے گئے تدریسی پیشہ ور افراد نسلی اقلیتی برادریوں کی کاؤنٹیز، قصبوں اور دیہی علاقوں، سرحدی اور دور دراز کے علاقوں کے اسکولوں میں کام کریں گے جہاں تعلیمی وسائل کی کمی ہے۔
وزارت کے مطابق، نومبر 2023 تک ایکشن پلان کے تحت 20ہزار سے زیادہ ریٹائرڈ پرائمری اور مڈل اسکول اساتذہ کو بھرتی کیا گیا تھا۔