خانیوال: خانیوال میں ڈاکوؤں نے بینک سے پنشن لیکر آنیوالی بزرگ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق خانیوال میں بینک سے پنشن لیکر آنے والی بزرگ خاتون کو چار ملزمان نے بلاک 10 کے علاقے میں لوٹ لیا۔
ملزمان نے خاتون سے پنشن کی رقم 70 ہزار روپے چھین لی جبکہ کانوں سے سونے کی بالیاں بھی نوچ لیں ، اس دوان مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے خاتون زخمی ہوگئی ، واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی اور زخمی خاتون کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر عوام شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ پولیس نے بھی وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
