کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی شولے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 34 ویں چائنہ صحافتی ایوارڈ اور 18 ویں چھانگ جیانگ تھاؤفن ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
فوژو (شِنہوا) 12 واں عالمی ویڈیو میڈیا فورم چین کے ساحلی صوبہ فوجیان کےشہر چھوانژو میں منگل کے روز شروع ہو گیا۔
اس فورم کا مقصد میڈیا کے شعبے میں مصنوعی ذہانت(اے آئی)ٹیکنالوجی کے استعمال اور نظم و نسق پر تبادلہ خیال کرنا ہےاور اس میں 60 سے زائد ممالک اور علاقوں کی 87 میڈیا تنظیموں کے تقریباً 200 نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے ویڈیو لنک کے ذریعے فورم سے اہم خطاب کیا۔
شرکا نے مختلف ممالک میں ویڈیو میڈیا اداروں کے عالمی تہذیب کے اقدام پر عملدرآمد کرنے اور بین الاقوامی ثقافتی و عوامی سطح پر تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے میں اہم کردار کو تسلیم کیا۔
انہوں نے ویڈیو میڈیا اداروں کے لئے اس بات کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ وہ رابطے اور تعاون کو بڑھائیں، غربت کے خاتمے، صنعت کاری اور پائیدار ترقی جیسے معاملات پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ترقی پذیر ممالک کے جدیدیت کے تصورات اور طریقوں کو منتقل کیا جا سکے۔
اس فورم کے موقع پر عالمی جنوب کے ممالک میں میڈیا تعاون کے بارے میں ایک مشترکہ انیشی ایٹوبھی جاری کیا گیا۔
