پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رواں سال کے سربراہ کی حیثیت...

چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رواں سال کے سربراہ کی حیثیت سے کام تیز کردیا، ترجمان

قازقستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ کا دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رواں سال کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے اقدامات میں تیزی لا رہا ہے اور دوستی، یکجہتی اور نتیجہ خیز اقدامات پر مبنی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایس سی او کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے انتہائی محنت کر رہا ہے اور ایس سی او کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں لے جانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس میں زیادہ یکجہتی، ہم آہنگی ، جوش اور پیداواری صلاحیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 میں ایس سی او کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے چین نے سیاست، سلامتی، تجارت، ثقافتی اور عوامی تبادلے اور میکانزم کی تعمیر سمیت دیگر شعبوں میں تنظیم کے گہرے تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین نے ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کی کونسل کے اجلاس، شنگھائی تعاون تنظیم کے سرحدی دفاعی رہنماؤں کے اجلاس اور رکن ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے کے لئے مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کی میزبانی کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مختلف شعبوں میں وزارتی اجلاسوں کے علاوہ چین مختلف تقریبات کی میزبانی کرےگا جن میں ایس سی او کی سیاسی جماعتوں کا فورم، عالمی نظم ونسق پر گول میز مذاکرہ، یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلہ، ایس سی او فلم فیسٹیول، ٹیلی ویژن فیسٹیول اور آرٹ فیسٹیول شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی  تقریبات کا اختتام ایس سی او کے  سربراہ اجلاس پرہوگا کیونکہ ایس سی او کے رکن ممالک کے رہنما مستقبل کی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک بار پھر چین میں جمع ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!