اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعوامی جمہوریہ کوریا نے جنوبی کوریا سے ریل اور روڈ رابطے منقطع...

عوامی جمہوریہ کوریا نے جنوبی کوریا سے ریل اور روڈ رابطے منقطع کردیئے

سیول: عوامی جمہوریہ کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ریلوے اور سڑک کے رابطے منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے کورین پیپلز آرمی کے جنرل سٹاف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جزیرہ نما کوریا کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر عوامی جمہوریہ کوریا بدھ سے جنوبی کوریا کے ساتھ رابطے منقطع کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورین پیپلزآرمی کے جنرل سٹاف نے زور دے کر کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کی سنگینی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی جمہوریہ کوریا کے سرحد کے نزدیک جنوبی کوریا کے علاقے میں ہر روز فوجی مشقیں ہورہی ہیں۔ امریکی کے جوہری سٹریٹجک اثاثے مسلسل موجود ہیں اور عوامی جمہوریہ کوریا میں حکومت کی تبدیلی کی مسلسل باتیں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدہ فوجی صورتحال کے پیش نظر عوامی جمہوریہ کوریا میں مسلح افواج کو قومی سلامتی کے موثر دفاع کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے 9 اکتوبر کو ایک منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت جنوبی کوریا سے منسلک سڑکوں اور ریلوے کے ذریعے رابطے مکمل طور پر منقطع کردیئے جائیں گے اور متعلقہ علاقوں کو مضبوط دفاعی ڈھانچے کے ساتھ مضبوط بنایا جائے گا۔

کورین پیپلزآرمی کے جنرل سٹاف نے کہا کہ یہ اقدام جنگ کو روکنے اور عوامی جمہوریہ کوریا کی سلامتی کے لئے ایک دفاعی اقدام ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!