بیجنگ: چین نے بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) یعنی ڈرونز پر برآمدی کنٹرول میں تبدیلیاں کی ہیں۔
چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ترمیم شدہ اقدامات میں یو اے ویز کے کچھ اہم حصوں جیسے انفراریڈ تھرمل امیجنگ ڈیوائسز اور ہدف کی نشاندہی کرنے والے لیزر کے لئےانتظامی معیارمیں تبدیلی شامل ہے۔
اس کے علاوہ کنٹرول کے دائرہ کار میں اب اعلیٰ درستگی کے حامل انرشیل پیمائشی آلات بھی شامل کردیئے گئے ہیں جبکہ مخصوص صارفین کے گریڈ ڈرونز پر عارضی کنٹرول ختم کردیا گیا ہے۔
ان تبدیلیوں سے ان تمام سویلین ڈرونز کی برآمد پر پابندی عائد ہوگی جو اس وقت برآمدی کنٹرول میں نہیں آتے تاہم وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ، دہشت گرد سرگرمیوں یا فوجی مقاصد میں استعمال ہوتے ہیں۔
نئے پالیسی اقدامات رواں سال یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔