اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریاامریکاکی طاقت پر اندھا اعتماد کرکے حواس کھو بیٹھاہے،کم جونگ ان

جنوبی کوریاامریکاکی طاقت پر اندھا اعتماد کرکے حواس کھو بیٹھاہے،کم جونگ ان

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان  نے امریکی گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریاامریکاکی طاقت پر اندھا اعتماد کرکے حواس کھو بیٹھاہے ۔شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی حامل ملٹری سپر پاور بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں اور اپنے دفاع میں اس طاقت کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

شمالی کوریا  کے  سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ایک ہفتے میں دوسری بار سخت ترین حریف ملک جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کا نام لے کر خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے امریکی گٹھ جوڑ کی مذمت کی۔

کم جونگ ان نے مزید کہا کہ یون سک یول نے اپنی تقریر میں شمالی کوریا کے خاتمے کے بارے میں کچھ بد ذائقہ اور بیہودہ باتیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے مالک (امریکا )کی طاقت پر اندھا اعتماد کرکے حواس کھو بیٹھے ہیں۔

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے طنزیہ کہا کہ سچ پوچھیں، تو ہمارا جنوبی کوریا پر حملہ کرنے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ دشمن نے حملہ کیا تو ہمیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!