کیف: یوکرین کی وزارت زراعت اور خوراک نے کہا ہے کہ اس سال کٹائی کی مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ ٹن اناج، تیل دار اجناس اور صنعتی فصلوں کی کٹائی کی گئی ہے۔
کاشتکاروں نے تقریباً 3 کروڑ 73 لاکھ ٹن اناج اور پھلیاں جمع کی ہیں، جن میں 2 کروڑ 23 لاکھ ٹن گندم اور 77 لاکھ ٹن مکئی شامل ہیں۔
سورج مکھی کے بیج کی پیداوار 80 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ، جبکہ سویابین کی پیداوار مجموعی طور پر 43 لاکھ ٹن رہی۔
اپنی تازہ ترین پیش گوئی میں یوکرینی اناج ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ اس سال ملک کے اناج اور تیل دار اجناس کی فصل 7 کروڑ 18 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔
