جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان صنعتی تعاون کے 4.8 ارب...

شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان صنعتی تعاون کے 4.8 ارب یوآن کے معاہدے

چین کے شمالی تیانجن میں پائیدار ترقی کے لئے صنعتی تعاون پر منعقدہ چین۔ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں دستخط کی تقریب میں مہمان شریک ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں صنعتی تعاون پر چین۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس (ایس سی او) منعقد ہوئی جس میں  ایس سی او کے 8 ارکان نے تقریباً 4.8 ارب یوآن (تقریباً 66 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزارامریکی ڈالر) مالیت کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

مجموعی طور پر 18 منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں نئی توانائی ، نئے مواد ، بنیادی شہری سہولیات ، کان کنی اور پیٹرو کیمیکل جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ  ایس سی او کے ارکان پائیدار ترقی کے شعبے میں تکمیلی فوائد کے ساتھ ساتھ صنعتی تعاون خاص کر بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر، توانائی و معدنی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور اسمارٹ پیداوار کے شعبوں میں وسیع امکانات کے حامل ہیں۔

ایس سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل خان نے کہا کہ یہ تقریب سوچ کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایک موقع فراہم کر ے گی جس سے علاقائی اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!