اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل2050 تک 10 فیصد سے زیادہ جاپانی عمر رسیدہ افراد کا کوئی...

2050 تک 10 فیصد سے زیادہ جاپانی عمر رسیدہ افراد کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہوگا، سروے

ٹوکیو: ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد میں 2050 تک 1.5 گنا اضافہ متوقع ہے جو عمر رسیدہ آبادی کا 10 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔

جاپان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جن کے رشتہ دار تیسرے درجے تک کے نہیں ہیں  ان کی تعداد 44 لاکھ 80 ہزار ہوگی، جو مجموعی عمر رسیدہ آبادی کا تقریباً 11.5 فیصد ہے، جو 2050 تک 3 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں شادی کرنے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے  اندازوں نے تشویش کو جنم دیا کہ کون ہسپتالوں اور نگہداشت کے گھروں کے لیے ان کے ضامن کے طور پر کام کرے گا اور کون ان کی لاشوں کی وراثت کا دعویٰ کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کا سول کوڈ رشتہ داروں پر تیسرے درجے کے اندر ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ اپنے عمر رسیدہ خاندان کے ارکان کی کفالت کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!